ہفتہ 19 ستمبر 2026 - 14:57
شہداء کی یاد منانا ان کی قربانیوں اور دینی و ملی جدوجہد کو نئی نسل تک منتقل کرنے کا ذریعہ ہے؛ علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے نوابشاہ کی مرکزی امام بارگاہ میں منعقدہ شہید جاوید حیدر شاہ کی برسی میں خصوصی شرکت کی، جہاں آمد پر علماء کرام اور تنظیمی رفقاء نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نوابشاہ کی مرکزی امام بارگاہ میں شہید جاوید حیدر شاہ کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر علماء کرام، تنظیمی عہدیداران اور کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہید جاوید حیدر شاہ کی مجاہدانہ زندگی، دینی خدمات اور جدوجہد پر روشنی ڈالی۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: شہداء کی یاد منانا ان کی قربانیوں اور دینی و ملی جدوجہد کو نئی نسل تک منتقل کرنے کا ذریعہ ہے۔

شہداء کی یاد منانا ان کی قربانیوں اور دینی و ملی جدوجہد کو نئی نسل تک منتقل کرنے کا ذریعہ ہے

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے اپنے خطاب میں ملکی و بین الاقوامی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ پیش کیا اور موجودہ حالات کے تناظر میں دینی و ملی ذمہ داریوں، اتحاد اور بیداری کی اہمیت پر گفتگو کی۔

قابل ذکر ہے کہ تقریب سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ محمد علی جروار نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے شہید جاوید حیدر شاہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مصائب سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام بیان کیے۔

شہداء کی یاد منانا ان کی قربانیوں اور دینی و ملی جدوجہد کو نئی نسل تک منتقل کرنے کا ذریعہ ہے

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی، زہرا (س) اکیڈمی کے فلاحی امور کے انچارج محترم سہیل رضا صالحی، مولانا رفیق مہدی، برادر رفعت عباس زیدی سمیت نوابشاہ کے دیگر تنظیمی احباب بھی موجود تھے۔

شہداء کی یاد منانا ان کی قربانیوں اور دینی و ملی جدوجہد کو نئی نسل تک منتقل کرنے کا ذریعہ ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha